اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے امور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان و سیفرا ن انجینئر امیر مقام نے شانگلہ، ملک خیل کوٹکے میں ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جاری بیان میںوفاقی وزیر امیرمقام نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے صبر جمیل کی دعا کی۔
انجینئر امیر مقام نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔وفاقی وزیر نے متاثرہ خاندانوں سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اس سانحے پر ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔









