انتونیو گوتریس 9

انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کے تحفظ اور اس کی امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ادارے کیلئے مکمل فنڈنگ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق گوتریس نے فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے انروا کی خدمات کو انتہائی اہم قرار دیا اور ان سرگرمیوں کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے کے بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں انروا کی خدمات میں کٹوتیوں، ملازمین کی برطرفیوں اور قلقیلیہ میں ادارے کے ہسپتال کی بندش کے منصوبے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے کا اہتمام فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے محکمہ امورِ مہاجرین، پناہ گزین کیمپوں کی سروس کمیٹیوں اور فتح تحریک نے کیا۔مظاہرین نے انروا کی امدادی سرگرمیوں میں کٹوتیوں کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے صحت، تعلیم اور ریلیف کی خدمات بلا تعطل جاری رکھی جائیں۔انہوں نے ان سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مناسب اور مستقل مالی معاونت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں