امریکی ڈاکٹر

امریکی ڈاکٹر کیریسٹن نوبی کا نیورو انسٹی ٹیوٹ میں آئی سی یو کریٹیکل کیئر کے جدید طریقوں پر لیکچر

لاہور،4ستمبر(رپورٹنگ آن لائن)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں عالمی شہرت یافتہ نیوروسرجیکل آی سی یو کریٹیکل کیئر اور اینستھیزیا سپیشلسٹ ڈاکٹر کیریسٹن نوبی، ایم ڈی نے جدید طبی رجحانات کے متعلق اسٹیٹ آف دی آرٹ لیکچر دیا جس میں انہوں نے نیوروسرجری آی سی یو کریٹیکل کیئر مریضوں کے لئے جدید علاج و معالجے کے طریقوں کی بارے تفصیلی آگاہی دی۔
ڈاکٹر نوبی، جو یونیورسٹی آف مِسوری، امریکہ سے تعلق رکھتی ہیں، نے اپنے لیکچر میں جدید نیوروسرجری آی سی یو کریٹیکل کیئر اور نیوروسرجیکل اینستھیزیا کے فوائد پر روشنی ڈالی۔ ان کی گفتگو نے حاضرین کو نیوروسرجری کے بعد مریضوں کی دیکھ بھال میں نئی ترین پیش رفت سے آگاہ کیا اور بہترین معلومات فراہم کیں۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر آصف بشیر نے ڈاکٹر کیریسٹن نوبی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ”ڈاکٹر نوبی کی جانب سے دی گئی مفصل اور بصیرت افروز لیکچر ہماری تعلیمی اور تحقیقی صلاحیتوں کے لئے انتہائی فائدے مند ثابت ہوئی ہے۔ پی آئی این ایس میں بین الاقوامی ماہرین کو مدعو کرتے رہیں گے تاکہ ہمارے جونیئرز جدید پروٹوکولز اور مریضوں کی دیکھ بھال کے جدید طریقوں سے باخبر رہ سکیں۔”یہ سیشن پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے عزم کی تصدیق کرتا ہے کہ وہ اپنے مریضوں کو بہترین طبی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لئے عالمی معیار کے علم اور تکنیکوں سے ہم آہنگ رہے۔