ٹرمپ 20

امریکی فوجیوں کو مارنے کے جواب میں ہم نے آج ایران پر شدید حملہ کیا، ٹرمپ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے آج رات ایران پر شدید حملہ کیا، ایران پر یہ حملہ امریکیوں کو مارنے کا ردعمل ہے۔

فٹبال ورلڈ کپ فائنل کے بعد واشنگٹن واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ فوجیوں کی ہلاکتوں پر ہمیں بہت افسوس ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ جو فوجی مارے گئے وہ اس مقصد کےلیےلڑ رہے تھے کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرسکے، ہلاک ہونے والے امریکیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایران پر بہت سخت حملے کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، عسکری لحاظ سے انہوں نے تقریباً سب کچھ کھو دیا ہے، ان کے پاس کچھ میزائل ہیں، ان کے پاس کچھ ڈرون ہیں، ان کے پاس کچھ پیداواری صلاحیت موجود ہے، لیکن یہ زیادہ نہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز پر اب امریکہ کا کنٹرول ہے، ایرانی کسی چیز پر کنٹرول نہیں رکھتے، ہم نے آج رات پھر انہیں بہت سخت نشانہ بنایا، اور ہم نے یہ ہلاک ہونے والے تین امریکی فوجیوں کے اعزاز میں کیا۔

اس کے علاوہ فیفا ورلڈکپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ فٹبال ورلڈ کپ کھیلوں کا ایک بڑا ایونٹ ہے ، فیفا صدر اور ان کی ٹیم کو ناقابل یقین کام پر مبار کباد دیتا ہوں۔امریکی صدر نے کہا کہ دنیا بھر سے لوگ امریکا آئے اور انہوں نے ہمارے ملک کو پسند کیا۔

واضح رہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ(سینٹکام) نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف مسلسل نویں رات حملے کیے جن میں ڈرون اور میزائل لانچ سائٹس کو نشانہ بنایا گیا۔

سینٹکام کے مطابق حملے ایرانی فوجی صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، جنہیں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں اور شہری ملاحوں پر حملوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں