امریکی صدر 85

امریکی صدر نے پاکستانی امریکن شاعر رئیس وارثی کو لائف ٹائم اچیویمنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستانی امریکن شاعر اور ادیب رئیس وارثی کو لائف ٹائم اچیویمنٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔ رئیس وارثی اردو مرکز نیویارک کے صدر ہیں اور صدر بائیڈن کی جانب سے یہ میڈل نیویارک اسمبلی کی رکن جیسیکا گونزالز نے انہیں پیش کیا۔

رئیس وارثی گزشتہ 34برس سے اردو کی عالمی سطح پر ترویج میں مصروف ہیں، انہوں نے اردو زبان کو اقوام متحدہ کی سرکاری زبانوں میں شامل کرنے کے لیے اقوام متحدہ میں پہلی اردو کانفرنس کا بھی انعقاد کیا تھا جس میں پاکستان اور بھارت کے سربراہوں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی اردو کی اہمیت تسلیم کی تھی۔رئیس وارثی کو پاکستان کی اوورسیز منسٹری کی جانب سے فخر پاکستان کا ایوارڈ بھی دیا جاچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں