عباس عراقچی 23

امریکی انتظامیہ کے بعض عہدیدار زمینی حقائق سے نظریں چرا رہے ہیں، عباس عراقچی

تہران (رپورٹنگ آن لائن) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بعض عہدیدار زمینی حقائق سے نظریں چرارہے ہیں، ان کی تمام تر توجہ صرف 2028ء کے صدارتی انتخابات پر مرکوز ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کہتے ہیں یہ پالیسی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے الٹا نقصان دہ ثابت ہوگی، جارحانہ پالیسی مطلوبہ معاہدے کے حصول کو مزید مشکل بنا دے گی، امریکی انتظامیہ کے بعض افراد حقیقت کا سامناکرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

عباس عراقچی کا مزید کہنا ہے کہ معاہدے کے بجائے جارحیت پر اصرار امریکا کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں