چین

امریکہ جوہری آبدوز کے واقعے کے حوالے سے عالمی برادری کے خدشات کا جواب دے، چین

بیجنگ (ر پورٹنگ آن لائن)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے بحیرہ جنوبی چین میں امریکی ایٹمی آبدوز کے کسی نامعلوم چیز سے ٹکرانے کے بارے میں سوالات کے جوابات دیے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس واقعے کی تفصیل سے وضاحت کرے اور علاقائی ممالک اور عالمی برادری کے خدشات کا جواب دے۔ترجمان نے کہا کہ چین نے بارہا اس واقعے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور امریکہ سے وضاحت طلب کی ہے۔

تاہم ابھی تک امریکی فوج کی جانب سے طویل تاخیر کے بعد صرف ایک مختصراور مبہم بیان دیا گیا ہے۔ اس غیر ذمہ دارانہ انداز نے علاقائی ممالک اور عالمی برادری کو اس واقعے کی سچائی اور امریکہ کے ارادوں پر سوالات اٹھانے پر مجبور کر دیا ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ ایک طویل عرصے سے امریکہ کی بحیرہ جنوبی چین میں آزاد جہاز رانی کے جھنڈے تلے سرگرمیاں جاری ہیں، جو علاقائی امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔