مسعود پزشکیان 22

امریکا کے ساتھ مکمل جنگ کی حالت میں ہیں، ہمیں حقیقت پسند ہونا ہوگا، ایرانی صدر

تہران(رپورٹنگ آن لائن) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مکمل جنگ کی حالت میں ہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے ہمیں حقیقت پسند ہونا ہوگا اور اس مزاحمت کے فطری نتائج کو قبول کرنا ہوگا، امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت میں ایرانی مفادات کو ترجیح دی گئی، چودہ شقوں میں ایسی کوئی شق نہیں جس سے یکطرفہ طور پر صرف امریکا کو فائدہ پہنچا ہو۔

سپیکر باقر قالیباف کا کہنا تھا ک ہایران امریکی چالیں سمجھنے میں ماہر ہے، امریکا خطے میں نیا فوجی سازوسامان لا رہا ہے، دوسری جانب دعویٰ کرتا ہے کہ وہ جنگ روکنا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ امریکا نے ہماری ذہانت کو اپنی عقل کی طرح محدود سمجھ رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں