لاہور( رپورٹنگ آن لائن)فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے مقبول اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ امان اللہ کامیڈی کے سائنسدان تھے ،کامیڈی میں پنچ لائن میں ان کا کوئی ثانی نہیں بلکہ بنیادی طور پر پنچ لائن کی بنیاد ہی امان اللہ نے رکھی ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کامیڈین اتنے ذین ہیں کہ اگر انہیں بغیر اسکرپٹ کے اسٹیج پر بھیج دیا جائے تو وہ اس کے بغیر تین گھنٹے اسٹیج ڈرامہ کر سکتے ہیں۔
میں نے وسیم عباس سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ نعمان اعجاز ، فردوس جمال اور وسیم عباس میرے پسندیدہ اداکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افتخار ٹھاکر ، ناصر چنیوٹی اور آغا ماجد کی صلاحیتوں سے ابھی تک استفادہ نہیں کیا جا سکا ، تینوں اداکاروں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے ۔









