ایکسائز ٹیکسیشن

الیکشن ختم، نعمان خالد آج ڈائیریکٹر ریجن اے اور ڈائیریکٹر ریجن ڈی کا چارج سنبھالیں گے۔

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ڈائیریکٹر نعمان خالد آج بطور ڈائیریکٹر ریجن اے اور ڈائیریکٹر ریجن ڈی اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
ایکسائز ٹیکسیشن
صوبائی سیکرٹری نے 3 اکتوبر 2022 کو ڈائیریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور ریجن سی نعمان خالد کو تبدیل کرکے شاہد علی کی جگہ ڈائیریکٹر ریجن اے تعینات کرتے ہوئے ڈائیریکٹر ریجن ڈی کا اضافی چارج دیدیا تھا۔اور شاہد علی کو ڈائیریکٹر ساہیوال تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
ایکسائز ٹیکسیشن
تاہم سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب آصف بلال لودھی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی مداخلت پرننکانہ صاحب میں ضمنی انتخابات کے پیش نظر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ننکانہ کے ڈائیریکٹر ریجن ڈی کا تبادلہ واپس کرتے ہوئے 7 اکتوبر 2022 کو شاہد علی کو واپس ریجن اے و ریجن ڈی کا چارج دیدیا اور ڈائیریکٹر نعمان خالد کو ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ جبکہ نوٹیفکیشن میں قرار دیا گیا کہ 16 اکتوبر تک چارج شاہد علی کے پاس رہیگا اسے کے بعد نعمان خالد واپس دونوں ریجنز کا چارج سنبھال لیں گے۔
ایکسائز ٹیکسیشن