خواجہ سعد رفیق 140

الیکشن جب بھی ہوں اتفاق رائے کے بغیر سب گھاٹے میں رہیں گے، خواجہ سعد رفیق

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر ہوا بازی و رہنما مسلم لیگ( ن )خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ الیکشن قبل از وقت ہوں، بروقت یا جب بھی، اتفاق رائے کے بغیر سب گھاٹے میں رہیں گے،

ٹوئٹر پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حصول و ارتکاز اقتدار کی بے رحم جنگ سے ہٹ کر مکالمہ ہو، اپنی اپنی غلطیاں مانی جائیں، ریاست کو دلدل سے نکال کر ملک چلانے کی راہ ڈھونڈی جائے،لیگی رہنما نے کہا کہ میں اب تک دن کے ہنگاموں میں گم تھا مگر اب شام ہوتی جا رہی ہے، امید کی جاتی ہے کہ آئندہ عمران خان صاحب 35پنکچر کی اصطلاح سیاسی بیان کے طور پر استعمال کرنے سے باز ہی رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں