اقوام متحدہ 133

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا ایتھوپیا میں مسلح تنازعے کے خاتمے پر زور

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے ایتھوپیا میں مسلح تنازعے کے خاتمے پر زور دیا ہے اور فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ اشتعال انگیزی، پر تشدد کارروائیوں اور تقسیم کا باعث بننے والے بیانات سے پرہیز کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کونسل نے اس تنازعے کے ملکی استحکام اور خطے پر مرتب ہونے والے اثرات پر تشویش ظاہر کی ہے۔

اس بیان پر سکیورٹی کونسل کے تمام پندرہ ارکان کے دستخط ہیں۔ ایتھوپیا میں کئی ماہ سے مسلح تنازعہ جاری ہے مگر حالیہ ہفتوں میں اس میں شدت نوٹ کی گئی ہے۔ تیگرے فورسز نے دیگر گروہوں کے ساتھ مل کر متعدد اہم شہروں اور شاہراہوں پر قبضہ کر لیا ہے اور وہ دارالحکومت ادیس ابابا کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں۔ ملکی صدر اسی ہفتے منگل کو ہنگامی حالت نافذ کر دی تھی۔ اس دوران کئی ملین لوگ اس صورت حال سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور انہیں مدد کی اشد ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں