امیر خان متقی 140

افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی آج پاکستان آئینگے،وزارت خارجہ

کابل(رپورٹنگ آن لائن)افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ افغانستان کے قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی وفد کے ہمراہ آج پاکستان کا دورہ کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان افغان وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی دورہ پاکستان کے دوران معاشی صورتِ حال، ٹرانزٹ اور پڑوسی ممالک سے نقل و حمل میں آسانی پر بات کریں گے۔

قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی اسلام آباد میں 11 نومبر کو ہونے والے شیڈول ٹرائیکا پلس اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں