لاہور:(ر پورٹنگ آن لائن) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور نے گریڈنگ سسٹم کے تحت جماعت دہم امتحان سالانہ 2020ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس امتحان میں دو لاکھ سنتیس ہزار طالب علموں نے حصہ لیا جب کہ ایک لاکھ اُنہتر ہزار پانچ سو چھیانوے پاس ہوئے اس طرح سے کامیابی کا تناسب 71.51فیصد رہا۔
لاہور بورڈ کی جانب سے امتحانی نتائج بورڈ ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کر دیا گیا ہے جب کہ طالب علم 80029پر ایس ایم ایس کر کے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں۔ چیئر مین پروفیسر ریاض احمد ہاشمی نے کامیابی حاصل کرنے والے طالب علموں کو مبارک دیتے ہوئے اُن کے مستقبل تعلیمی سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے