راجہ پرویز اشرف 100

اسپیکر قومی اسمبلی کی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی ۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے چیف جسٹس مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ چیف جسٹس مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایک قابل اور سینئر قانون دان ہیں۔

انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ چیف جسٹس مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں انصاف فراہم کرنے والے ادارے مزید فعال انداز میں کام کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ ریاست کی بقا اور استحکام کے لیے پارلیمان، عدلیہ اور ایگزیکٹو کا ملکر کام کرنا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں