اویس قادر شاہ 15

اسپیکر سندھ اسمبلی کا یومِ سیاہ پر پیغام، آئین اور جمہوریت پر سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، جب شہید ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت پر مارشل لا نافذ کیا گیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں آمریت کے خلاف جدوجہد کی اور جمہوریت کی بحالی کے لیے قربانیاں دیں۔اویس قادر شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانیاں جمہوریت کی روشن علامت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی، عوامی مینڈیٹ اور جمہوریت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یومِ سیاہ پر آئین، جمہوریت اور عوام کے حقِ حکمرانی کے تحفظ کے عزم کی تجدید کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں