اسٹیٹ بینک 13

اسٹیٹ بینک کو مالی سال 2025ـ26 میں 1990 ارب روپے کا خالص منافع

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے مالی سال 2025ـ26 کے سالانہ مالیاتی گوشوارے جاری کردیئے، جن کے مطابق مرکزی بینک کو مالی سال کے دوران ایک ہزار 990 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2025ـ26 کے دوران حاصل ہونے والے خالص منافع میں سے ایک ہزار 932 ارب روپے کا زائد منافع وفاقی حکومت کو منتقل کردیا گیا ہے۔مرکزی بینک نے سالانہ مالیاتی گوشواروں کے ہمراہ آڈیٹرز کی رپورٹ بھی وفاقی حکومت اور پارلیمنٹ کو ارسال کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مالیاتی گوشوارے اور آڈیٹرز کی رپورٹ بینک کی ویب سائٹ پر بھی جاری کردی گئی ہیں تاکہ عوام ان تک رسائی حاصل کرسکیں۔جاری کردہ مالیاتی گوشواروں میں 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران اسٹیٹ بینک کی مالی کارکردگی، آمدن اور منافع سمیت دیگر مالی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں