اسموگ

اسموگ کی شدت برقرار؛آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے ملتان دوسرے نمبر پر آگیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے اور ملتان دوسرے نمبر پر آگیا۔ لاہورمیں آلودگی کے بادل چھٹ نہ سکے،آج بھی لاہورکا آلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر ہے،جہاںاتوار کو صبح سویرے شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 753 ریکارڈ کی جارہی ہے،شہر کے مختلف علاقوں میں شرح 1000 سے زائد ہے۔

ڈیفنس کے اطراف 1365،گلبرگ میں فضائی آلودگی کی شرح 965،شاہراہ قائداعظم پرشرح826،جبکہ غازی روڈ انٹرچینج پر780ریکارڈکی گئی ہے۔ دوسری جانب ملتان میں اسموگ سے صورتحال کنڑول سے باہر ہے،ملتان آلودگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آگیا ہے،محکمہ ماحولیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔