بیرسٹر سیف 123

اسمبلی استعفوں سے متعلق عمران خان کے حکم پر فوری عمل ہوگا، بیرسٹر سیف

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اسمبلی استعفوں سے متعلق عمران خان کے حکم پر فوری عمل ہوگا اور خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے ہر حکم پر من و عن عمل درآمد کرے گی۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ استعفے، اسمبلی تحلیل اور حکومت سے نکلنے کیلئے تیار ہیں کیونکہ سیاسی بحران کے خاتمے کا واحد حل نئے اور شفاف انتخابات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ملک و قوم کیساتھ مخلص ہے تو الیکشن کا اعلان کرے، ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے بال اب امپورٹڈ حکومت کے کورٹ میں ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ راولپنڈی میں تاریخی پاور شو نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور کنٹینرستان عوام کے جوش و جذبے کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوا، رانا ثناء اللہ کا دور دور تک آتا پتا نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں