فضل الرحمٰن

اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے فلسطین کی آزادی کی تحاریک ختم نہیں ہوں گی’ فضل الرحمٰن

پشاور(رپورٹنگ آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے اورجمعہ کو ملک بھرمیں احتجاج کی کال دیدی ہے جبکہ ان کے ایصال ثواب کیلئے ملک بھرمیں قرآن خوانی کی بھی اپیل کی ہے۔

ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کے خاندان اور فلسطینیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، اسماعیل ہانیہ کی شہادت سے فلسطین کی آزادی کی تحریک ختم نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ سے جب ملاقات ہوئی وہ شہادت کے جذبہ سے سرشار تھے، ان کی اور انکے خاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔مولانا فضل الرحمان نے جمعہ کو ملک میں اسرائیلی جارحیت اور اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر احتجاج کی کال دے دی۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جے یو آئی اسماعیل ہنیہ کے خاندان اور فلسطینیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے فلسطین کی آزادی کی تحاریک ختم نہیں ہوں گی۔

مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ سے جب ملاقات ہوئی تو وہ شہادت کے جذبے سے سرشار تھے، اسماعیل ہنیہ اور ان کے خاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ اس شہادت پر قومی اسمبلی، سینیٹ، کے پی اور بلوچستان اسمبلی قرادادیں پیش کریں گے۔مولانا فضل الرحمٰن نے اسماعیل ہنیہ کے بلندی درجات کے لیے ملک بھر میں قرآن خوانی کی اپیل اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر بھرپور مظاہرے کییجائیں گے۔
٭٭٭٭٭