اسلام آباد ہائیکورٹ 100

اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ججز کے نوٹیفکیشن کے بعد نئی پیشرفت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ججز کے نوٹیفکیشن کے بعد نئی پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹرانسفر ہونے کے بعد تینوں ججز سے سکیورٹی واپس بلا لی گئی، تینوں ججز کے گھروں پر مامور سکیورٹی کو بھی واپس بلا لیا گیا۔

تینوں ججز کے ساتھ موجود سکواڈ اور ذاتی گن مین بھی واپس بلا لئے گئے، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو ٹرانسفر کیا گیا۔تینوں ججز ابھی تک اسلام آباد میں موجود ہیں، متعلقہ ہائیکورٹس میں ابھی جوائننگ دینی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں