نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ کوئی چیز بھی اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لوگوں پر نافذ اجتماعی سزا کا جواز نہیں بن سکتی جو ناقابل تصور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں گوتریس نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگ کے طریقہ کار پر شدید تنقید کی۔
یہ جنگ آئندہ ماہ دوسرے سال میں داخل ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ غزہ میں دکھوں اور مصائب کی سطح اور قتل و تباہی کی سطح کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے، میں نے سکریٹری جنرل بننے کے بعد سے کبھی ایسا کچھ نہیں دیکھا تھا۔انھوں نے مزید کہا کہ یقینا ہم حماس کے تمام دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور اسی طرح یرغمالیوں کو قید کرنا جو بین الاقوامی انسانی قوانین کی قطعی خلاف ورزی ہے۔









