نفتالی بینیٹ

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کا ایران کے ساتھ سرد جنگ کا اعتراف

گلاسگو(رپورٹنگ آن لائن) اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے دھمکی دی ہے کہ اسرائیل ایرانی خطرے کوغیر موثرکرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کے بارے میں یہ بیان اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی بین الاقوامی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل جاری کیا۔

قبل ازیں ہفتے کو خطے میں ایک اسرائیلی ایف 15 لڑاکا طیارے نے ایک امریکی بمبار طیارے کے ہمراہ پرواز کی تھی جو ایران کے لیے ایک واضح خطرے کی علامت قرار دیا جاتا ہے۔