بیروت(رپورٹنگ آن لائن )لبنانی دروز رہنما ولید جنبلاط نے دمشق کے حکام کے خلاف اسرائیلی دھمکیوں کے بعد بدھ کے روز شام میں اپنی اقلیتی برادری کے ارکان پر زور دیا کہ وہ “اسرائیلی مداخلت” کو مسترد کر دیں اگر وہ دروز کو نقصان پہنچائیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق فرقہ وارانہ تشدد پر بات کرنے کے لیے جنبلاط نے بیروت میں دروز شخصیات سے ایک ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے کہاکہ (شام میں دروز) برادری کے تحفظ میں اسرائیلی مداخلت مسترد کرنا شامل ہے۔جنبلاط نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیل دروز کو “مسلمانوں کے خلاف ایک لامتناہی جنگ” میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہا ہے .
اور یہ کہ اسرائیلی دروز کے سربراہ اور روحانی پیشوا موفق طریف اسرائیلی مقاصد کی حمایت کرتے ہیں۔اسلام کی ایک باطنی شاخ دروز برادری زیادہ تر لبنان، اسرائیل اور شام بشمول اسرائیل سے منسلک گولان کی پہاڑیوں میں رہائش پذیر ہیں۔