اسحاق ڈار 14

اسحاق ڈار کی ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے فریقین پر زور دیا کہ وہ جون 2026 کی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مطابق کشیدگی میں کمی کی راہ اختیار کریں اور تحمل و ضبط کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تنازعات کے حل اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد مثر راستہ ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور اسے برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی جانب سے اپنا تعمیری کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں