لاہور( رپورٹنگ آن لائن) نامور اداکار و گلوکار عاشر وجاہت نے کہا ہے کہ اریکا حق میری دوست ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں ،مجھے شائقین کی طرف سے شپنگ کلچر بہت پسند ہے، مجھے یہ پسند ہے کہ لوگ ہر بار ٹی وی پر دو افراد کو دیکھنے کے بعد ایک ساتھ جوڑ دیتے ہیں یہ صرف میرے ساتھ نہیں بلکہ ہر اداکار کے ساتھ ہے۔
عاشر نے کہا کہ ہمارے معاملے میں بالکل ایسا نہیں ہے، اریکا حق اور میں اچھے دوست ہیں اور رشتے میں ہونے جیسا کچھ بھی نہیں ہے لہٰذااسے رہنے ہی دیں۔انہوںنے کہا کہ ہمارے ہاں لوگ تکے لگاتے ہیں ۔ جس کو ساتھ دیکھتے ہیں یہ خواہش کرتے ہیں یہ حقیقی زندگی میں بھی اکٹھے رہیں۔









