لیونل اسکالونی 13

ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچنے پر خوش ہے، تھکن کی کوئی فکر نہیں،کوچ اسکالونی

اٹلانٹا(رپورٹنگ آن لائن)ارجنٹینا کے کوچ لیونل اسکالونی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم فِٹ ہے اور فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف مقابلے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیونل اسکالونی نے کہا کہ ٹیم کو یہاں تک پہنچانے والے کھلاڑیوں پر مجھے فخر ہے اور میں اس موقع سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں۔

اسکالونی نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ پہلے اگر کوئی مجھے سیمی فائنل تک پہنچنے کی پیشکش کرتا تو میں اسے قبول کر لیتا، مجھے اس بات کی شکایت نہیں کہ ہم یہاں تک کیسے پہنچے، یہ ورلڈ کپ کا سیمی فائنل ہے اور ہمارے حوصلے بلند ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں