کرن خان 15

اداکارہ و میزبان کرن خان نے اشتیاق بیگ سے دوسری شادی کر لی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)معروف اداکارہ و میزبان کرن خان نے اشتیاق بیگ سے دوسری شادی کر لی۔اداکارہ کرن خان نے کئی مارننگ شوز اور کوکنگ شوز کی میزبانی کی ہے اور لوگ ان کے دھیمے لہجے، باوقار انداز کی وجہ سے انہیں پسند کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ کرن کی یہ دوسری شادی ہے اور ان کا ایک جوان بیٹا بھی ہے۔کرن خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا ہے، اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنا پہلا عمرہ بھی ادا کیا اور اسی مقدس شہر میں شادی کے بندھن میں بندھیں۔

واضح رہے کہ اشتیاق بیگ گلوکارہ نازیہ حسن کے سابقہ شوہر ہیں جبکہ یہ ان کی تیسری شادی ہے۔شوبز شخصیات کی جانب سے کرن خان کو شادی کی مبارکبادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں