کراچی (رپورٹنگ آن لائن)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال اپنی تصاویر اور پوسٹس پر منفی تبصرے کرنے والوں پر برس پڑیں۔
ڈرامہ سیریل دستک میں مفنی کردار نبھانے والی اداکارہ مومنہ اقبال انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی تصاویر پر منفی تبصرے کرنے والوں کو خبردار کیا ہے۔مومنہ اقبال نے لکھا کہ میں نے یہ متعدد مرتبہ پہلے بھی کہا تھا کہ اپنی گندی ذہنیت اور خراب باتوں کو لیکر میری تصاویر یا پروفائل پر مت آیا کریں، اپنی چھوٹی سوچ اپنے گھر تک ہی محدود رکھیں۔
مومنہ اقبال نے مزید لکھا کہ اگر ان لوگوں نے ایسا کرنے سے گریز نہ کیا تو میں سخت اقدام لوں گی، اور وہ تمام لوگ سن لیں جو یہ سوچتے ہیں کہ فیک آئی ڈی کی آڑ میں کچھ بھی کرتے رہیں گے اور مجھے معلوم نہیں چلے گا، ایسا نہیں ہے، انکے ساتھ بھی بہت کچھ ہوسکتا ہے، کیونکہ ہر بکواس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔