اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)اپوزیشن کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ اتنی عجلت میں آئین پاس ہوگا تو غلطیاں اور وضاحت دینا پڑے گی۔
میڈیا سے گفتگو اپوزیشن کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ اتنی عجلت میں آئین پاس ہوگا تو غلطیاں اور وضاحت دینا پڑے گی، حکومت کو صرف ایک شخص کا ڈر ہے جس کی وجہ سے یہ سب ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ یہ ترمیم جھوٹ اور فریب کے ساتھ لے آئے ہیں، ووٹ کی چوری کے ساتھ ترامیم لائیں گے تو سچ کونہیں چھپا پائیں گے۔









