اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) سابق صدر آصف علی زرداری نے جعلی اکاونٹس کے مزید ریفرنسز میں بریت کی استدعا کردی ہے، آصف علی زرداری نے دوسرے نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر بریت کی درخواستیں دائر کی ہیں۔ بدھ کو سابق صدر کی جانب سے پارک لین اور میگا منی لاندرنگ ریفرنسز میں بری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
آصف علی زرداری نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں بھی بریت کی استدعا کی ہے۔۔ آصف علی زرداری کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹھارہ نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔۔اس سے قبل توشہ خانہ ریفرنس میں آصف علی زرداری بریت کی درخواست دائر کر چکے ہیں۔۔
نیب نے جواب میں توشہ خانہ ریفرنس میں آصف علی زرداری کی بریت مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔۔آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم امتناعی دے رکھا ہے۔۔آصف علی زرداری نے احتساب عدالت کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے