مریم اورنگزیب 18

آزاد کشمیر کی محرومیوں کا ازالہ مسلم لیگ (ن )کرسکتی ہے، مریم اورنگزیب

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی محرومیوں کا ازالہ مسلم لیگ (ن )کرسکتی ہے، مسلم لیگ ن کے کارکن پارٹی امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز سے پوچھتے ہیں کہ صرف لاہور میں سڑکیں بنائیں، پنجاب آکر دیکھو ہر شہر میں سڑکیں بنی ہوئی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ رو پیٹو نہیں نوازشریف جیسی موٹروے بناکر دکھاو، رو پیٹو نہیں شہباز شریف جیسی میٹرو سروس بنا کر دکھائو۔سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ مظفرآباد کی سڑکوں پر گرین بسیں چل رہی ہیں، 18 ماہ میں مریم نواز نے دو لاکھ لوگوں کو اپنا گھر اپنی چھت دی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے ایک لاکھ بچوں کو لیپ ٹاپ، 50 ہزار بچوں کو ہونہار اسکالر شپس دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں