سگریٹس 18

آر ٹی او ساہیوال کی بڑی کارروائی 65 کارٹن نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس ضبط

اوکاڑہ( شیر محمد)

ریجنل ٹیکس آفس (RTO) ساہیوال نے غیر قانونی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کے خلاف جاری انفورسمنٹ مہم کے دوران بائی پاس روڈ ساہیوال پر اسنیپ چیکنگ کرتے ہوئے مقامی برانڈز Cafe، More One اور Visa کے نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کے 65 کارٹن ضبط کر لیے۔

ضبط کیے گئے سگریٹس کی مجموعی مالیت تقریباً 65 لاکھ روپے (Rs. 6.5 Million) بتائی گئی ہے۔ دورانِ چیکنگ سگریٹس کے نان ڈیوٹی پیڈ ہونے کی نشاندہی پر انہیں قانون کے مطابق تحویل میں لے لیا گیا اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

آر ٹی او ساہیوال کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ نان ڈیوٹی پیڈ اور غیر قانونی تمباکو مصنوعات کی نقل و حمل اور فروخت کے خلاف انفورسمنٹ کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی تاکہ ٹیکس چوری کی روک تھام اور قانونی کاروبار کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں