ataullah-esa-

آج شوبز میں آنے والوں کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا ‘ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) نامور گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہاہے کہ ماضی کی نسبت آج شوبز میں آنے والوں کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ اب والدین اپنے بچوں کو خود سپورٹ کرتے ہیں ،جس دور میں گلوکاری کا آغاز کیا تھا وہ بڑا کٹھن دور تھا ، گھر والوں کی شدید مخالفت کے باوجود میں نے گانے کو جاری رکھا ۔

انہوں نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ میں نے مشکلات کا دور دیکھا ہے اور اپنی کامیابی کے لئے مجھے انتھک محنت کرنا پڑی اور پھر مختلف جگہوں پر ملازمتیں کرنے کے بعد داتا کی نگری لاہور نے میرے لیے کامیابی کے دروازے کھول دیئے اور خدا کی ذات نے مجھے وہ عزت ، مقام اور مرتبہ دیا جس کا میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا ۔انہوں نے کہا کہ میںنے اپنے بچوں پر اپنی مرضی مسلط نہیں کی اور وہ اپنے اپنے پسندیدہ شعبوں میں لگن سے کام کر رہے ہیں۔