صبور علی 11

آج بھی والدہ کی شدت سے یاد ،اس سہارے کی کمی محسوس کرتی ہوں، صبور علی

لاہور( )نامور اداکارہ صبور علی نے آنجہانی والدہ راحت علی سے جڑی جذباتی یاد شیئر کردی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ صبور علی نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب بھی بچے کام کے سلسلے میں گھر سے باہر ہوتے تو والدہ ہمارے بارے میں فکرمند رہتی تھیں۔واضح رہے کہ کچھ سال قبل راحت علی میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی ان کی بیماری صبور، سجل اور ان کے بھائی کے لیے ایک شدید صدمہ تھی کیونکہ وہ ابھی کم عمر ہی تھیں بعد ازاں ان کا انتقال ہو گیا ۔

صبور علی اب خود ایک بیٹی کی ماں ہیں اور اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ کس طرح ان کی والدہ اپنے بچوں کا خیال رکھتی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ بالکونی میں کھڑی ہو کر ان کی واپسی کا انتظار کرتی تھیں اور جب تک وہ کام کے سلسلے میں باہر رہتے ان کی حفاظت کے لیے دعائیں کرتی رہتی تھیں۔انہوںنے کہا کہ وہ اپنی والدہ کو شدت سے یاد کرتی ہیں اور آج بھی اس سہارے کی کمی محسوس کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں