ٹرمپ 14

آبنائے ہرمز سے جہاز رات کو نکالتے ہیں، ایران کو پتا نہیں چلتا، ٹرمپ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز سے جہاز رات کو نکالتا ہے کیونکہ ایران کو پتا ہی نہیں چلتا، ایران کے ریڈار تباہ کیے جاچکے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران سے ڈیل ہونے یا علاقے میں مزید فوج بھیجے جانے سے متعلق سوال پر جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم یا تو کوئی اچھا معاہدہ کریں گے، یا پھر کوئی معاہدہ کریں گے ہی نہیں۔ٹرمپ نے کہاکہ کسی ڈیل کے ذریعے ہو یا نہیں مگر جیت امریکا کی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ایران میں مہنگائی تین سو فیصد ہے، معیشت ایسے درجے پر ہے جو ایران نے کبھی دیکھی نہیں تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں