مقبوضہ بیت المقدس (ر پورٹنگ آن لائن)قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد
اقصی کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ 130 یہودی شرپسندوں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصی میں
داخل ہو کرمقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں
یہودی آباد کاروں، یہودی طلبا اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت درجنوں یہودیوں نے مسجد اقصی میں گھس کر بے حرمتی کی۔
یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصی پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ
1967 سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصی میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔
یہودی آباد کاروں کے دھاووں کےساتھ ساتھ قابض پولیس نے بیت المقدس کے فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصی سے بے
دخل رنے کی مہم بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔









