شہبازگل

یہ لوگ چاہتے ہیں کہ سودے بازی کر کےاس کیس سے بری ہو جائیں،شہباز گل

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ اب یہ لوگ چاہتے ہیں کہ پریشر ڈال کر سودے بازی کر کے یہ اس کیس سے بری ہو جائیں۔

سماجی رابطے کی وب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے لکھا ہے کہ یہ ہے وہ اصل بات جس کے کیے یہ سارا طوفان کھڑا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

جاری کردہ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ اسی مل میں مقصود چپڑاسی کام کرتا تھا جس کے اکاونٹ سے چار ارب روپے نکلے، اور اب یہ چاہتے ہیں کہ پریشر ڈال کر سودے بازی کر کے یہ اس کیس سے بری ہو جائیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ بات واضح کر دیں کہ ہم کرپشن پر این آر او نہیں دیں گے۔