یسرائیل کاٹز 57

یہ تو صرف شروعات ہے، اسرائیلی وزیر دفاع کا حوثیوں کو پیغام

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن )اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے دھمکی دی ہے کہ اسرائیل نے حوثی گروپ کے ساتھ جو کچھ کیا ہے وہ صرف ایک شروعات ہے۔

ایک بیان میں اتوارکو انہوں نے کہا کہ صنعا میں کیے گئے حملے میں حوثیوں کی حکومت، جسے بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا جاتا، کے سربراہ احمد غالب الرھوی اور کئی وزرا قتل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے حوثیوں کے اعلی رہنماں پر ایک فیصلہ کن اور بے مثال حملہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تل ابیب ہی یہ فیصلہ کرے گا کہ حوثیوں کے ساتھ جنگ کب ختم ہوگی۔ یہ بات اس وقت سامنے آئی جب یمن میں حوثی گروپ نے اعلان کیا کہ وہ اپنی حکومت کے سربراہ اور کئی وزرا کی ہلاکت کا بدلہ لے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں