سینیٹر فیصل جاوید 222

یہ تحریک عدم اعتماد نہیں ، عمران خان پر اعتماد ہوگا ،سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹرفیصل جاوید نے کہا ہے کہ یہ تحریک عدم اعتماد نہیں ، عمران خان پر اعتماد ہوگا،شرارتی لوگوں کو بھی پیغام جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ یہ سرکس ہے، یہ اکڑ بکڑ بمبے بو کھیل رہے ہیں۔اپوزیشن والے چوتھی بار ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کرکٹ پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلینٹ بے پناہ ہے، موقع نہیں ملتے۔ گراونڈ بہت ضروری ہیں،مزید بنیں گے۔ عمران خان نئے گراونڈ بنانے پر کام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں