روبی انعم 180

یہ تاثر غلط ہے بہت زیادہ غصہ کرتی ہوں ،میں ہنس مکھ ہوں ‘ روبی انعم

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)ناموراداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ میرے بارے میں یہ تاثر غلط ہے کہ میںبہت زیادہ غصہ کرتی ہوں حالانکہ مجھے غصہ نہیں آتا،میرے شوہر بہتمحبت کرنے والے اور خیال رکھنے والے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں روبی انعم نے کہا کہ میاں بیوی گاڑی کی دو پہیوں کی مانند ہیں اور اگر اس گاڑی کو چلنا ہے تو دونوں میں توازن ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں صرف خاوند کو ہی کسی بات پر غصہ آئے بیوی کو بھی غصہ آ سکتا ہے لیکن ہم کبھی لڑائی میں اس نہج پر نہیں گئے جہاں ہمیں ایک دوسرے سے ناراض رہنا پڑے، اگر کوئی بات ہو بھی جائے تو ہم دونوں نظر انداز کر دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ میں بہت غصے والی ہوں حالانکہ جو میرے قریبی دوست ہیں انہیںمعلوم ہے میں ہنس مکھ ہوں لیکن جہاںپرغصہ کرنا ہوتا ہے وہاں غصہ آتابھی ہے لیکن بے وجہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے خاوند سے کوئی شکایت نہیں ،وہ بہت پیار کرنے والے اور خیال رکھنے والے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں