وزیر خزانہ 168

یکم جولائی سے کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑیں گے،وزیر خزانہ

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے یکم جولائی سے ٹیکس اقدامات پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا، نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑیں گے۔

اپنے ایک بیان میں شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ماضی میں ٹیکس چور ٹیکس نوٹس نظرانداز کر دیتے تھے، اب ایف بی آر کے نوٹسز نظرانداز کرنے والوں کو نقصان ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس افسر کسی ٹیکس گزار کو ہراساں نہیں کر سکے گا، نئے بجٹ میں ٹیکس چور کے لیے کوئی رعایت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں