شفقت محمود

یکساں تعلیم نصاب لے کر آ رہے ہیں ، تعلیمی اداروں کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا جائے گا

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے

ماننے والوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔ وہ جمعرات کو سکردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمہ کے

ذریعے قومی یکجہتی اور سماجی ہم آہنگی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ گزشتہ

چھ ماہ بعد مل کر سیمینار کررہے ہیں۔ ہماری طاقت یہی ہے کہ ہم سب ایک ہیں۔ شفقت محمود نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب

کے ماننے والے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور ان میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یکساں تعلیم نصاب

لے کر آ رہے ہیں تعلیمی اداروں کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو اپنے مذاہب کے علاوہ دوسرے

مذاہب کا پتہ ہونا چاہئے اس نصاب میں دیگر مذاہب کے بارے میں معلومات کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ

میری خواہش ہے سکردو اور یونیورسٹی آف گلگت بلتستان کا دورہ کروں۔