واشنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی ہم منصب کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یوکرین کے قریب روسی فوج کے اضافے پرتشویش ہے، کشیدگی کی صورت میں امریکا روس پر سخت پابندیاں عائد کریگا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور روس کے صدور کے درمیان 2 گھنٹے 5 منٹ ورچوئل مذاکرات ہوئے۔
دونوں رہنماوں کے درمیان یوکرین کے مسئلے سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔وائٹ ہاوس کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن نے واضح کیا کہ کشیدگی کی صورت میں امریکا اور اتحادی اقتصادی اور دیگراقدامات سے جواب دیں گے۔







