صدر میکروں 42

یوکرین کے حامی ممالک کا اجلاس آج ہوگا،فرانسیسی صدر

پیرس( رپورٹنگ آن لائن)فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے حامی اتحاد ی ممالک کے 30 ارکان منگل کو ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کریں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اجلاس جنیوا میں ہونے والی ان بات چیت کے بعد ہوگا جو یوکرین میں امن کے لیے امریکی منصوبے پر مرکوز ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ امریکی امن منصوبے میں کوئی روک تھام کے عناصر موجود نہیں اور خبردار کیا کہ روسی پھر واپس آجائیں گے اور اپنے وعدوں پر قائم نہیں رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں