پیرس (رپورٹنگ آن لائن)فرانس کے صدر عمانویل ماکروں نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ یوکرین کے حوالے سے امریکہ اور یورپ کو متحد ہو کر ہوکرین کی حمایت کرنی چاہیے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا اس بارے میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ امریکہ اور یورپ کے درمیان یوکرین کے حوالے سے کوئی عدم اعتماد کی فضا پائی جاتی ہے۔ میکروں نے اس رپورٹس کو بھی مسترد کیا کہ کوئی ایسا خطرہ ہے کہ امریکہ یوکرین کے معاملے میں دھوکہ دے سکتا ہے تاہم فرانس کے صدر نے زور دے کر کہاکہ یوکرین ایشو پر امریکہ و یورپ میں اتحاد سے ہم آہنگی لازمی ہے۔
انہوں نے چین کے دورے کے موقع پر رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں یہ بات بار بار کہوں گا ہمیں یوکرین کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ماکروں نے یوکرین کے لیے امریکہ کی طرف سے کی گئی کوششوں کو سراہا۔ کیونکہ یورپ کی طرف سے یوکرین میں امن کوششوں کو امریکہ قیادت فراہم کر رہا ہے۔









