مارکوروبیو 45

یوکرین کی جنگ ختم کرنے کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر بات چیت کی،مارکوروبیو

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے کئی یورپی ہم منصبوں کے ساتھ یوکرین کی جنگ ختم کرنے کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر بات چیت کی۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق روبیو نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی، یوکرینی وزیر خارجہ آندرے سیبیہا، فن لینڈ کی وزیر خارجہ ایلینا فالتونن، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس اور دیگر شخصیات سے بات چیت کی۔یوکرینی وزیر خارجہ سیبیہا نے کہا کہ یوکرین، روبیو کی کوششوں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت برائے قیامِ امن کا شکر گزار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کے لیے سیکیورٹی ضمانتیں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔

سیبیہا نے ایکس پر لکھا کہ میں نے یوکرین کا موقف واضح کیا کہ سیکیورٹی ضمانتیں مضبوط، قانونی طور پر لازم اور مثر ہونی چاہئیں۔ یہ ضمانتیں کثیرالجہتی ہونی چاہئیں، جن میں فوجی، سفارتی، قانونی اور دیگر پہلو شامل ہوں۔انھوں نے مزید کہا ہم سب اس بات پر متفق ہیں کہ یوکرینی فوج ایسی کسی بھی ضمانت کی بنیاد ہے، اس لیے اس کی زیادہ سے زیادہ تقویت ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں