یوکرین کشیدگی 156

یوکرین کشیدگی، امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو دھمکیاں

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو وہ صدر ولادمیر پیوٹن پر ذاتی پابندیاں لگانے پر غور کریں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر روس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس نے یوکرین پر حملہ کیا تو اس کے بہت سخت نتائج ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کی سرحد پر روس کے کسی بھی اقدام کو دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑے حملے کے مترادف سمجھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں