یوکرین 125

یوکرین کاروس کوامن مذاکرات میں رعایتیں نہ دینے کافیصلہ

واشنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن)امریکا کے محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ یوکرین پر روس سے مذاکرات میں ایسی رعایتیں دینے پر دبائو نہیں ڈالا جائے گا جو خود اس ملک کے اپنے بہترین مفاد میں نہیں ہیں۔میڈیارپوررٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے یہ وضاحتی بیان برطانوی حکام کی اس تشویش کے بعد جاری کیا کہ امریکا اور بعض یورپی ممالک یوکرین پر روس سے امن مذاکرات کے لیے دبائو ڈال سکتے ہیں۔

محکمہ خارجہ کے ایک عہدہ دار نے بتایا کہ ہم یوکرین کورعایتیں دینے پرمجبورنہیں کریں گے اور ہم مسلسل یہ کہتے چلے آرہے ہیں کہ خود مختار ریاستوں کو اپنے اتحادوں کا انتخاب کرنے اور اپنی سلامتی کے بارے میں اپنے فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ برطانیہ کو یہ خدشہ لاحق ہے کہ امریکا، فرانس اور جرمنی حد سے زیادہ بے چین ہیں اور وہ یوکرین کوروس کے ساتھ امن مذاکرات کے دوران بڑی رعایتوں دینے پرمجبور کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں