اسٹیو وٹکوف 13

یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں تیز، کشنر اور وٹکوف کی ماسکو میں پیوٹن سے ملاقات

ماسکو (رپورٹنگ آن لائن) امریکی نمائندوں جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ماسکو میں ملاقات کی ہے، جس میں یوکرین جنگ کے خاتمے اور مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ابوظہبی میں مذاکرات کا نیا دور بھی مکمل ہوگیا ہے۔رائٹرز کے مطابق کشنر اور وٹکوف کی ماسکو میں ملاقات کے بعد ڈبلن میں یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات متوقع ہے۔

پیوٹن سے مذاکرات کے دوران یورپی نمائندوں کی شمولیت کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ کشنر نے یورپ کو مذاکرات میں شرکت کے لیے اپنا ایک نمائندہ نامزد کرنے کا مشورہ دیا۔

رائٹرز کے مطابق روس کو مذاکرات میں یورپی نمائندوں کی شمولیت کی تجویز پر اعتراض ہے، جبکہ ماسکو یوکرین کی خودمختار سرزمین سے متعلق اپنے مطالبات سے دستبردار ہونے پر بھی تیار نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں